ایک رائٹر اپنے لیپ ٹاپ پر ٹائپنگ کر رہا ہے جو کہ ہماری دعوت کہ ہماری فیملی کا حصہ بنیے اور ہمارے لیے لکھیے کو ظاہر کر رہا ہے۔

کیئر بائنڈر کا حصہ بنیں: اپنی تحریر سے انسانیت کی خدمت کریں

اگر آپ کے دل میں تیمارداری (Caregiving) ، صحت کی تعلیم،  بزرگوں کی نگہداشت،  کینسر یا دل کے مریضوں کی مدد، یا تیمارداروں کی ذہنی صحت سے متعلق لکھنے کا جذبہ ہے تو کیئر بائنڈر کا پلیٹ فارم آپ کے لیے بالکل حاضر ہے! ہمارے لیے لکھیں۔ یہ ایک بہترین موقع ہے جہاں آپ اپنی مہارت، اپنے گزرے ہوئے تجربات اور اپنی خوبصورت سوچ کو ایسے قارئین کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں جو آپ کی تحریر کے دل سے منتظر ہیں۔

ہمارا پلیٹ فارم کن کے لیے حاضر ہے؟


ہمیں بہت خوشی ہوگی اگر آپ ان میں سے کوئی ایک ہیں:

  • طبی ماہرین، ڈاکٹرز اور ہیلتھ کیئر پروفیشنلز (جو سائنسی بات آسان زبان میں سمجھا سکیں)۔
  • نرسیں اور پروفیشنل کیئر گیورز (جنہوں نے دن رات مریضوں کی خدمت کی ہو)۔
  • سوشل ورکرز اور ماہرینِ نفسیات (جو جذباتی اور ذہنی مسائل کا حل جانتے ہوں)۔
  • ہیلتھ کیئر بلاگرز اور رائٹرز (جنہیں صحت کے موضوعات پر لکھنا اچھا لگتا ہو)۔
  • خاندانی تیماردار (Family Caregivers): اگر آپ نے گھر کے کسی پیارے کی دیکھ بھال کی ہے، تو آپ کا تجربہ کسی کتاب سے کم نہیں!

چاہے آپ فیلڈ کے منجھے ہوئے ماہر ہوں یا کوئی ایسا شخص جس نے زندگی کے تجربات سے سیکھا ہو، یہاں آپ کی آواز اور آپ کے الفاظ ہمارے لیے بہت قیمتی ہیں۔

تحریر کیسی ہونی چاہیے؟


ہم اپنے قارئین تک صرف بہترین اور مستند مواد پہنچانا چاہتے ہیں، اس لیے چند چھوٹی سی باتیں ذہن میں رکھیں:

آپ کا تعارف: تحریر کے ساتھ اپنا ایک پیارا سا مختصر تعارف (2 سے 3 لائنیں) بھی لکھیں اور اگر آپ چاہیں تو اپنی ایک تصویر بھی بھیجیں، تاکہ قارئین اپنے لکھاری کو جان سکیں۔

دلچسپ اور معلوماتی ہو: مضمون اچھی طرح ریسرچ کر کے لکھا گیا ہو، آپ کا اپنا ہو (کہیں سے کاپی نہ کیا گیا ہو) اور پڑھنے والے کے لیے عملی طور پر مددگار ہو۔

طوالت اور بناوٹ: مضمون عام طور پر 800 سے 1200 الفاظ کا ہو تو بہترین ہے۔ پیراگراف چھوٹے رکھیں اور خوبصورت ہیڈنگز کا استعمال کریں تاکہ پڑھنے والے کو بوجھ نہ لگے۔ غیر ضروری طور پر تحریر کو طول دینے سے گریز بہترین حکمت عملی ہے۔

کچھ چیزیں جن سے ہم بچنا چاہتے ہیں


چونکہ یہ پلیٹ فارم بھروسے اور محبت کی بنیاد پر قائم ہے، اس لیے ہم درج ذیل چیزیں قبول نہیں کرتے:

❌ انٹرنیٹ سے مواد اٹھا کر صرف الفاظ بدل کر (Spin) لکھی گئی تحریریں کیونکہ ہمارے قارئین کچھ نیا سیکھنا چاہتے ہیں۔

❌ مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ بے جان اور کاپی پیسٹ مواد۔

❌ صرف مارکیٹنگ یا پروموشن کی نیت سے لکھے گئے مضامین یا غیر متعلقہ لنکس۔

❌ کسی معتبر طبی حوالے کے بغیر بڑے بڑے طبی دعوے۔

ہم کن موضوعات پر لکھنا پسند کرتے ہیں؟


اگرچہ آپ اپنے تجربے کی روشنی میں کسی بھی موضوع تحریر لکھ سکتے ہیں لیکن اگر آپ نیچے دیے گئے کسی بھی موضوع پر لکھیں گے، تو ہمیں بہت خوشی ہوگی:

  • گھر پر مریض کی دیکھ بھال اور نرسنگ ٹپس۔
  • بزرگوں کی دیکھ بھال اور ڈیمینشیا (Dementia) میں مبتلا پیاروں کی سنبھال۔
  • کینسر، دل کے امراض اور سرجری کے بعد ہوم کیئر۔
  • مریض کی صفائی ستھرائی اور انفیکشن سے بچاؤ کے طریقے ڈیزائن کرنا۔
  • تیمارداروں کی اپنی ذہنی اور جسمانی صحت (Self-care)۔
  • تیمارداری کے دوران مریض سے بات چیت اور ہمدردی کا رویہ۔
  • ادویات کا درست انتظام اور مریض کی بحالی (Mobility)۔

نوٹ: جب آپ اپنی تحریر بھیجیں گے، تو ہماری ایڈیٹوریل ٹیم محبت اور باریک بینی سے اس کا جائزہ لے گی۔ اگر اس میں معمولی ردوبدل کی ضرورت ہوئی، تو ہم  اسے مزید خوبصورت بنا کر شائع کریں گے۔

کاپی رائٹ اور لنکس (ہماری پالیسی)


جب آپ مضمون جمع کرواتے ہیں، تو اس کا مطلب ہے کہ یہ آپ کی اپنی تخلیق ہے اور آپ اسے کیئر بائنڈر (www.carebinder.org) پر شائع کرنے کی خوشی سے اجازت دے رہے ہیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ یہ تحریر پہلے کہیں اور انٹرنیٹ پر موجود نہیں ہونی چاہیے۔

ہم لکھاریوں کی محنت کی قدر کرتے ہیں! آپ اپنے مضمون کے اندر ایک عدد متعلقہ اور معیاری ڈو-فالو (Do-follow) لنک لگا سکتے ہیں جو ہمارے ایڈیٹر کی منظوری سے لگایا جائے گا۔ ہمارا مقصد لنک ٹریڈنگ نہیں بلکہ اپنے قارئین کو بہترین معلومات دینا ہے، اس لیے لنک کسی معلوماتی اور معتبر سورس کا ہونا چاہیے۔

اپنی تحریر ہمیں کیسے بھیجیں؟


اب دیر کس بات کی؟ اپنی سوچ کو الفاظ کا روپ دیں اور ہمیں ای میل کریں: editor@carebinder.org

  • ای میل کے سبجیکٹ (Subject) میں لکھیں: Contributor Article Submission – [آپ کا موضوع]
  • اپنا مضمون ورڈ فائل یا گوگل ڈاکس کی صورت میں اٹیچ کر دیں یا ای میل کے اندر ہی پیسٹ کر دیں۔
  • اپنا مختصر تعارف اور حوالہ جات (اگر ہوں) ساتھ لکھنا نہ بھولیں۔

ہمارے لیے لکھیں۔ ہم آپ کی خوبصورت تحریر کا بہت بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں!

یاد رکھیں، آپ کا شیئر کیا گیا علم کسی پریشان حال تیماردار کے دل کا سکون بن سکتا ہے۔ آئیے مل کر ایک باخبر اور ہمدرد دنیا بنائیں۔